مظفر گڑھ: لسی پینے سے بستی کے 42 افراد کی حالت غیر

مظفرگڑھ (نامہ نگار) زہریلی لسی پینے سے ایک ہی بستی کے42 افراد کی حالت غیر ہو گئی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لسی تقسیم کرنے والا گرفتار کرلیا گیا۔ پنجے والی کے رہائشی گزشتہ کئی سال سے محمد رمضان نامی شخص سے مفت لسی لیتے تھے گزشتہ روز بھی اہل علاقہ نے رمضان کے گھر سے پینے کے لیے لسی لی اور پیتے ہی تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی اور انھیں خون کی الٹیاں شروع ہو گئیں۔