ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے کیلئے سیاسی جرا¿ت کی ضرورت ہے: فوزیہ صدیقی

حیدرآباد (ثناءنیوز) حیدرآباد پریس کلب پر 10 سال سے امریکی قید میں قوم کی معصوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاءسے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور پاسبان سندھ کے صدر رفیق احمد خاصخیلی نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ دو دن میں وطن واپس آسکتی ہے، عافیہ کو وطن واپس لانے کیلئے صرف سیاسی جرات وحوصلہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو ان کا وعدہ یاد دلایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری حکومت آگئی تو عافیہ کو وطن واپس لایاجائے گا۔ اگر کوئی پاکستانی شہری بیرون ملک بے گناہ قید کردیا جائے تو حکومت کو اس کی رہائی کیلئے اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔ جب تک قوم کی بیٹی عافیہ امریکی قید میں رہے گی کوئی بھی پاکستانی حکمران عوام کا اعتمادحاصل نہیں کرسکے گا۔ مظاہرے میں شریک شہریوں نے ڈاکٹر عافیہ کی فیملی سے اظہار یکجہتی اور قوم کی بیٹی کو جلد وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا۔