پیپلزپارٹی کے نومنتخب ایم این اے نواب وسان کیخلاف مقدمہ قتل کا چالان عدالت میں پیش

خیر پور (نوائے وقت نیوز) پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کیخلاف مقدمہ قتل کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت خیر پور میں جمع کروا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق چالان میں نواب علی وسان سمیت 5 نامزد ملزمان کو روپوش قرار دیدیا گیا۔ مقدمے کے چالان کے دوران ایک گرفتار ملزم دلشاد وسان عدالت میں پیش ہوا۔ واضح رہے کہ نواب علی وسان سمیت 6افراد کیخلاف الیکشن کے دن ایک شخص کو قتل اور 6 کو زخمی کرنے پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نواب وسان عدالت سے مقدمے کی سماعت کے دوران فرار ہو گئے تھے۔