وفاقی بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے: سنی اتحاد کونسل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے رہنماﺅں صاحبزادہ حامد رضا، حاجی محمد حنیف طیب، پیر محمد اطہر القادری، پیر سید محمد اقبال شاہ، طارق محبوب، محمد نواز کھرل، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، شیخ محمد ذوالفقار رضوی، بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل عوام دشمن وفاقی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ وفاقی بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے نواز حکومت نے اپنے منشور کی نفی کی ہے۔