نواز شریف کی صورت میں قوم کو حقیقی نجات دہندہ مل گیا ہے: رانا عمران حیدر

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ کے امیدوار رانا عمران حیدر نے مسلم لیگ(ن) رائے ونڈ کے سینئر نائب صدر رانا نوید احمد اور لیگی رہنماﺅں رانا جلیل،رانا عقیل احمد اور غلام رسول کی دعوت پر رائے ونڈ کا دورہ کیا، انہوں نے انجمن تاجران سپریم کونسل کے رہنماﺅں اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے داماد ہیں ،ان کا خاندان شروع سے مسلم لیگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صورت میںقوم کو حقیقی نجات دہندہ مل گیا ہے۔