نوازشریف آج نندی پور پاور پراجیکٹ کا دورہ کریں گے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم میاں نواز شریف ہفتہ کو نندی پور پاور پراجیکٹ کا دورہ کریں گے، پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ چین کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر نواز شریف سے ملاقات کے دوران چینی کمپنی سے نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے معاملات طے پائے تھے۔ واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ2008 میں شروع ہوا،2011 میں مکمل ہو نے والے منصوبے پر 23 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا لیکن تاخیر کے باعث نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے کی لاگت23 ارب سے بڑھ کر 53 ارب روپے ہو گئی۔