میلسی: زہریلا کھانا کھانے سے ہلاکتیں 13 ہو گئیں ‘شہباز شریف نے 2 روز میں رپورٹ طلب کر لی

میلسی (خبر نگار) تحریک انصاف کے مقامی رہنما ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کے ڈیرہ پر زہریلا کھانا کھانے کے باعث مزید 7 ملازمین جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ زہریلے کھانا کھانے سے ہلاکتوں کی خبریں شائع ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی سی او وہاڑی سے واقعہ کی رپورٹ دو یوم کے اندر طلب کر لی۔