میانمار مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے : خطبات جمعہ

میانمار مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے : خطبات جمعہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن، مولانا فقیر اللہ اختر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا سید ضیاءالحسن شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عمر حیات، مولانا غنضنفرعزیز و دیگر نے خطبات جمعہ میں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے اور ان پر کربناک انداز میں ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ لیکن انسانی حقوق کے تحفظ کا نعرہ لگانے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ علماءنے زور دیا کہ ان مظالم کے خلاف بھر پور انداز میں آواز اٹھائیں اور او آئی سی فوری ہنگامی اقدامات کرے اور میانمار حکومت سے مسلمانوں کا قتل عام بند کروانے کیلئے دو ٹوک الفاظ میں بات کریں۔