مکمل طور پرجانوروں کی باقیات سے تخلیق کی گئیں بندوقیں

مکمل طور پرجانوروں کی باقیات سے تخلیق کی گئیں بندوقیں

ویلنگٹن (نیٹ نیوز) ہر انسان کسی نہ کسی شوق میں مبتلا ہوتا ہے۔ ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو جانوروں کی باقیات سے مختلف بندوقیں اور رائفلز تیارکرنے میں مہارت رکھتا ہے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والا بروس بچپن سے ہی جانوروں کی باقیات جمع کرنے کے شوق میں مبتلاہے تاہم اب اس نے ان باقیات کا حیرت انگیز استعمال کرتے ہوئے ان سے بندوق، پستولیں اور گولیاں بنا لی ہیں۔جانوروں کی ہڈیوں سے تخلیق کئے گئے ان منفرد ہتھیاروں میں AK-47 رائفل کا حقیقی ماڈل 3ہزار5سو ڈالر میں نیلام بھی کیا جا چکا ہے جو بچوں کے کھیلنے کیلئے نہیں، محض آرٹ کے اظہار کا ایک انوکھا انداز ہے۔
بندوقیں