مقبوضہ کشمیر: گاڑی کھائی میں جا گری کمشنر بھوپال سمیت 4 افراد ہلاک

پسرور (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ کے گاﺅں کھربو میں ٹریفک حادثہ،کمشنر بھوپال سمیت 4 ہلاک 2 زخمی ، بتایا جاتا ہے کہ کمشنر بھوپال (مدھیہ پردیش) دھرم راﺅ، ان کی بیوی ودھیا راﺅ، بیٹی کومل سنگھ، آئی جی ویجیلنس، اشوک اسوتی، ان کی بیوی اور ڈرائیور سمادرجا ایک گاڑی میں لداخ کے شہر لیہ جا رہے تھے ۔