غیروں کیلئے بہت کرچکے، اب اپنے لئے کریں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے آج تک غیروں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کیا ہے، اس سے ملک تباہ اور کمزور ہواہے۔ ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہماری آواز کمزور ہے۔ نئے حکمران اب ان طاقتوں پر واشگاف الفاظ میں واضح کردیں کہ ہم نے تمہاری جنگ میں خود کو تباہ کرلیا ہے۔ اب ہم صرف اپنا ملک سنوارنے کی طرف توجہ دیں گے اور یہی پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔