عالمی ادارے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں: قمر الزماں بابر


لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئر مین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور مسلم ممالک میانمار میں مسلمانوں پر مظالم بند کرانے کیلئے آواز اٹھائیں۔ عالمی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔ میانمار میں منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ میانمار حکومت کا کردار انتہائی منافقانہ ہے جو فسادات روکنے کی کوشش بھی نہیں کر رہی۔ علاوہ ازیں الحاج محمد حسین گوہر ، مسلم لیگ ن کے رہنما ابوذر غفاری، الطاف گوہر، کاشف حسین گوہر، اسعد عبید، امجد عبید، معاذ حسن، حفیظ پیا، آغا شوکت، اسامہ، سید مکرم نقوی اور دیگر نے قمر الزماں بابر کو مرکزی وائس چیئر مین بین المذاہب کمیٹی بننے پر مبارک باد دی ہے۔