سینکڑوں چھوٹی پینٹنگز سے تیار کئے گئے منفرد پورٹریٹس

سینکڑوں چھوٹی پینٹنگز سے تیار کئے گئے منفرد پورٹریٹس

اوٹاوہ (نیٹ نیوز) کینیڈا کے ایک فنکار نے سینکڑوں چھوٹی پینٹنگس کوترتیب سے دیواروں پر یکجا کرکے دلکش اور منفرد فن پارے تیار کئے ہیں جو آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ لوئس لووی نامی اس مصور نے پہلے توبرش اور رنگوں کی مدد سے چھوٹی پینٹنگز تیار کیں پھر انہیں اس مہارت سے دیواروں پر ترتیب دیا کہ انسانی چہرے کے خدوخال اور نقوش ابھر کر سامنے آگئے۔ مکمل پورٹریٹ کی عکاسی کرتے ایک فن پارے میں سیکڑوں پینٹنگز سموئے آرٹ کے یہ نمونے مصوری کے قدر دانو ں میں بے حد پسندکئے جا رہے ہیں۔
پورٹریٹس