سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان کے عہدیداروں کی حلف برداری

لاہور(پ۔ر)سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان کے سال 2013.2015 کے نو منتخب ارکان کی تقریب برائے حلف برداری کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان ریجنل سنٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا ۔ سوسائٹی آف سرجنز پاکستان کے صدرپروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ آج شعبہ سرجری میں گراں قدر ترقی کے بعد پاکستان کے عوام بیرون ممالک جانے کی نسبت پاکستان میں علاج کروانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری سوسائٹی آف سرجنز پروفیسر حماد نعیم رانا نے گزشتہ دو سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ صدر سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل ،صد ر سوسائٹی آف سرجنز لاہور پروفیسر عامر زماں خان، جنرل سیکرٹری پروفیسر حماد نعیم رانا سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔