دعا ئے صحت کی اپیل

لاہور (پ ر) چیئر مین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک شدید علالت کے باعث شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شاہ نواز تارڑ، ڈاکٹر ضیاءالحق قمر اور پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ و طالبات نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ دریں اثناءعالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے بھی پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک کی علالت اور دل کی تکلیف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔
٭لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن یو سی 28کے رہنما ملک سجاد محمود سخت بیمار ہیں اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں زیر علاج ہیں قارئین سے ان کیلئے دعا صحت کی اپیل ہے۔