خواجہ سید وجیہ السیما عرفانیؒ کے سالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات شروع

لاہور (پ ر) خواجہ سید محمد وجیہ السیماءعرفانی چشتی ؒ کے 23ویں سالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغازگزشتہ روز آستانہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف ملتان روڈ لاہور میں ہوگیا، سجادہ نشین سید محمد حبیب عرفانی چشتی نے دربار شریف کو 4من عرق گلاب سے غسل اور چادر پوشی کر کے تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر اندرون وبیرون ممالک سے آئے ہزاروں مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔