حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کرکے مایوس کیا : جاوید کمیانہ

لاہور (پ ر) جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ نے کہا ہے کہ پچھلے دور حکومت کی مہنگائی سے بے زار عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر دوتہائی اکثریت سے حکومت بنوائی مگر معصوم قوم کو ایک بار پھر مہنگائی کا تحفہ دے کر سخت مایوس کیا ہے اور بجٹ میں عوام کو کسی طرح سے بھی ریلیف نہیں دیا گیا۔