حکمران ضد چھوڑیں ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں : سیمل کامران

لاہور (خبر نگار) ق لیگ پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا ہے کہ حکمران ضد چھوڑیں تنخواہ بڑھائیں اور ملازمین کی دعائیں لیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حیرت ہے (ن) لیگ نے غریب آدمی پر ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے منشور میں کئے گئے اپنے وعدے کی اقتدار میں آنے کے صرف 2 ہفتے کے اندر اندر دھجیاں اڑا دیں۔ ماضی کی 2 حکومتیں جنہوں نے 2002 ءسے 2013 ءتک کام کیا کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے ہر بجٹ میں مہنگائی کے عذاب سے چھٹکارا کے لئے تھوڑا یا زیادہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ضرور کیا پتہ نہیں نواز لیگ متوسط طبقہ کے سرکاری ملازمین کے اتنا خلاف کیوں ہے؟