حلقہ پی پی 161 کے ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملے گا: شہزاد نذیر سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ حا صل کرنے والے امیدواروںمیں شامل امیدوار چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کا فیصلہ انتہائی جانچ پڑتال کے بعد متوقع ہے ،توقع ہے کہ قیادت کاروائیاں ڈالنے والوں کی بجائے کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹ اناﺅنس کرے گی۔ انہیں حلقہ کی اکثریتی برادریوں کی حمائت حاصل ہے ،اور وہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت الیکشن لڑرہے ہیں۔