تھرپارکر: رانی کھیت بیماری سے مزید 3مور ہلاک، تعداد 44 ہو گئی

تھرپارکر (نوائے وقت نیوز) تھرپارکر میں رانی کھیت نامی بیماری سے مزید تین مور ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ایک ہفتے میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد44ہوگئی ہے۔ تحصیل ڈیپلو میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مور ہلاک ہوگئے جس کے بعد مرنے والے موروں کی تعداد44ہو گئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ رانی کھیت سے متاثرہ علاقوں میں موروں کی ویکسی نیشن کیلیے ٹٰیمیں روانہ کردی گئی ہیں لیکن اس کے برعکس مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ حکام کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہی نہیں۔ مور تیزی سے مررہے ہیں اور ان کو بچانے کیلیے کچھ نہیں کیا جارہا۔