بھارت میں ٹیکس نادہندگان سے وصولی کا انوکھا طریقہ

بھارت میں ٹیکس نادہندگان سے وصولی کا انوکھا طریقہ

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارت میں ٹیکس اور قرض نادہندگان سے پیسوں کی وصولی کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا جا رہا ہے جس سے کچھ لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے اور ٹیکس بھی وصول ہو جاتا ہے۔ دیکھنے میں یہ کسی شادی بیاہ کا منظر لگتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ڈھول بجانے والے ٹیکس وصولی کے لیے نادہندہ کے گھر کے باہر جمع ہو جاتے ہیں۔ بھارت میں بنک ان افراد کو مختلف کمپنیوں اور افراد سے ٹیکس وصولی کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے۔ سرکاری اندازے کے مطابق بھارت میں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں سات کروڑ کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ اس طریقہ کار میں ڈھول بجا کر ٹیکس نہ ادا کرنے کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے۔ اور باقی دنیا کے سامنے اسے رسوا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے سربراہ شیو کمار کا کہنا ہے یہ طریقہ سب سے بہترین ہے۔
ٹیکس/طریقہ