امام خمینی کی برسی کے حوالے سے سیمینارکل ایوان اقبال میں ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے ایک سیمنیاربعنوان ”امام خمینی اور عالم اسلام کی بیداری“16 جون بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں ہو گا جس میں مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کے نمائندہ شخصیات ،سینئرصحافی خطاب کریں گے۔