افغان علاقے ڈگر میں بارودی سرنگ دھماکہ‘ 3 افراد جاں بحق

 کوئٹہ ( بیور رپورٹ) پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقے ڈگر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، تینوں کا تعلق پشین سے تھا۔ پاک افغان سرحد کے قریب ضلع پشین کے ساتھ متصل افغانستان کے علاقے ”ڈگر“ میں سڑک کنارے بارودی سرنگ دھماکے میں پشین سے تعلق رکھنے والے 2 افراد علاو¿الدین اور محمد عالم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی عبدالجبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔