گھی ،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے: خلیل طاہر سندھو

  گھی ،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے: خلیل طاہر سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی اُمور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی 15 روپے فی کلو قیمتوں میں حالیہ کمی کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور اُن کی ٹیم کا عوام الناس سے حکومت کے رشتے کو برقرار رکھنا ترجیحات میں شامل ہے۔ احساسِ ذمہ داری کے پیش نظر صوبائی حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ موجودہ حالات میں عام آدمی کو ریلیف کے ایسے کام انقلابی اقدامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس چکوال میں ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے ساتھ منعقدہ  مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔