کندیاں: رشتہ داروں نے لو میرج کرنیوالے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

کندیاں/میانوالی (نامہ نگاران) نواحی چک نمبر9ٰایم ایل میں پسند کے شادی کرنیوالے جوڑے کو لڑکی کے رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق علاقہ مذکور کے رہائشی عبدالحمید اور اور فضا دختر امیر نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی آجکل دونوں موضع جھانگی والا میں رہائش پذیر تھے گذشتہ شب لڑکی کے رشتہ داروںنے اسی رنجش پر گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پیپلاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا تھانہ پپلاں پولیس نے مقتول کے بھائی محمدیسین کی مدعیت میں مشتاق، غلام یاسین، غلام مرتضیٰ اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی قتل ہونیوالے جوڑے کو نمازہ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔