کرک: تھانے میں پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، کاٹ کاٹ کر ایس ایچ او سمیت 6کو بے ہوش کر دیا

کرک (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع کرک میں تھانہ شاہ سلیم کے پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ اور کاٹ کاٹ کر ایس ایچ او سمیت 6اہلکاروں کو بے ہوش کر دیا جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانے کے صحن میں لگے درخت پر چھتے کو باہر سے کوئی شرارتی شخص پتھر مارکر بھاگ گیا جس پر مشتعل شہد کی مکھیاں اہلکاروں پر ٹوٹ پڑیں، پتھر مارنے والے کی تلاش جاری ہے۔