پشاور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں جماعت اسلامی سے اتحاد ہوگیا‘متحدہ: امیرالعظیم کی تردید

پشاور (نوائے وقت نیوز+صباح نیوز) کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں اتحاد ہو گیا۔ ایم کیو ایم کے محمد نعیم نے دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کی تصدیق کر دی۔ محمد نعیم نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ کی 5 میں سے 3 نشستوں پر جماعت اسلامی کی حمایت کریں گے جبکہ صباح نیوز کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیرالعظیم نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ امیرالعظیم نے کہا ایم کیو ایم کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ہمارا کوئی اتحاد ہوا اور نہ ہی کوئی اتحاد زیر غور ہے۔