پشاور: سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،پرسوں آخری تاریخ ہے

پشاور(صباح نیوز)پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں ۔کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کی آخری تاریخ 17اپریل ہے۔ کاغذات کی فیس 10 روپے ہے تاہم کاغذات جمع کراتے وقت نیشنل بنک میں ایک ہزار روپے کے چالان کی رسید کاغذات نامزدگی کے ساتھ ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کرانی ہو گی جبکہ ڈسٹرکٹ اور ٹائون کونسلر کی فیس 3 ہزار روپے ہے ۔