سعودی عرب کی سالمیت ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے ، افضل کھوکھر

رائے ونڈ ( نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کہا کہ یمن سعودی عرب جنگ کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کے تازہ اعلان نے صورتحال کو سنبھالا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز و ہے ۔یمن بحران کا پرامن حل تلاش کررہے ہیں جس کیلئے اندرون ملک اختلافات دور کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔