بکنگھم پیلس میں گارڈ تبدیلی کے دوران ایک اہلکار پھسل کر گر گیا

لندن(نوائے وقت رپورٹ) کوئی کتنا ہی چاق و چوبند ہو مگر پھسل جائے تو کیا کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق لندن کے بکنگھم پیلس میں گارڈز کی تبدیلی کے دوران ایک اہلکار پھسل کر زمین پر آگرا اس دوران دیگر دو گارڈز نے کوئی ری ایکشن نہیں کیا اور اپنی ڈیوٹی کرتے رہے گرنے والا گارڈ اٹھنے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی کرنے لگا۔