بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے: زعیم قادری

بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے: زعیم قادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم قادری نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹس بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی دھاندلی مارکہ جماعت کے لیے صدمے کا باعث بننے والی ہے وہ گزشتہ روز والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر6 کے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سجاد احمد کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چوہدری سجاد احمد، نعیم احمد وڑائچ، طاہر حمید، گلزار چوہدری ایم پی اے و دیگر نے بھی خطاب کیا۔