امریکی محققین نے سمارٹ فون کے ساتھ لگا کر کینسر کی بروقت تشخیص کرنیوالا آلہ تیار کرلیا

نیویارک(آن لائن) امریکی محققین کا کہنا ہے کہ ایک نیا آلہ تیار کیا گیا ہے جسے سمارٹ فونز کے ساتھ لگا کر کینسر کی بروقت اور سستی تشخیص کی جاسکتی ہے اور اس ٹیکنالوجی کی مدد سے دور دراز علاقوں میں علاج میں بہت معاونت مل سکتی ہے۔ ڈی 3 ٹیکنالوجی میں سمارٹ فون کے ساتھ ایک بیٹری سے چلنے والی لیڈ لائٹ نصب ہوتی ہے جس سے فون کے کیمرے سے ہائی ریزولوشن کی تصاویر کھینچنا ممکن ہو جاتا ہے۔اس عمل میں خون یا انسانی ٹشو میں مائیکرو بیڈز ڈالے جاتے ہیں۔