الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے پی پی 213 خانیوال سے رانا عرفان کی انتخابی عذر داری خارج، 5 لاکھ جرمانہ کردیا

بہاولپور (نامہ نگار) الیکشن ٹربیونل بہاولپور ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عبدالحفیظ نے حلقہ پی پی 213 خانیوال سے شکست خوردہ امیدوار رانا عرفان کی انتخابی عذر داری خارج کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا عرفان نے آزاد ایم پی اے سید حسین جہانیاں کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذر داری دائر کی ہوئی تھی۔