آئندہ 10 برس میں خلا میں بھی زندگی کے آثار ملنے کا امکان

واشنگٹن (نیٹ نیوز) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے ماہرین نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ خلاء میں زندگی کا وجود اب ایک امکان نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ ناسا کی چفی سائنٹسٹ ایلن سٹوفن کے مطابق خلاء میں زندگی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سال تک ہمیں خلا میں زندگی کے آثار مل جائیں گے۔