بچوں کے ساتھ ساتھ بڑھنے والے کپڑے

بچوں کے ساتھ ساتھ بڑھنے والے کپڑے

لندن ( نیٹ نیوز) لندن کی ایک کمپنی نے ایسا سمارٹ لباس بنایا ہے جسے ایک مرتبہ خریدنے کے بعد دو سال تک بچوں کے لئے دوسرا لباس خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔پیدائش کے دو سال تک بچے سات مرتبہ جسامت بڑھاتے ہیں اور ان کے لئے سات مرتبہ کپڑے خریدنے پڑتے ہیں۔ اس کمپنی نے جو لباس بنایا ہے وہ 4سے36ماہ تک کے بچوں کے لئے فٹ بیٹھتا ہے۔