فرینکفرٹ میں انٹر نیشنل موٹر شو کا آغاز
نیو یارک( نیٹ نیوز) جرمنی کے شہر فرےنکفرٹ میں انٹر نیشنل موٹر شو کا آغاز ہو گیا۔ مختلف ممالک سے شریک درجنوں کار کمپنیاں چمچماتی گاڑیاں متعارف کروا رہی ہیں۔ مقامی ایکسپو سنٹر میں منعقد ہونے والے اس انٹر نیشنل موٹر شو میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لئے پیش کر رہی ہیں۔