چین: ٹرین میں شادی کی تقریب کا انعقاد

چین: ٹرین میں شادی کی تقریب کا انعقاد

بیجنگ( نیٹ نیوز) کسی بھی انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا پر مسرت موقع ہوتا ہے جسے وہ ہر طرح سے یاد گار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ ایسا ہی چین سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے بھی کیا اور اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنا ڈالا، چین اور اسکی محبوبہ ماں یان دونوں نے مل کر چین کے ریلوے سٹیشن پر اپنی شادی کی تقریب منعقد کی۔