گوجرانوالہ: پاک آرمی کے تربیتی ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، فصل گندم میں ہنگامی لینڈنگ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاک آرمی کے تربیتی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث جنڈیالہ ڈھاب والہ کے قریب فصل گندم میں ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑ گئی جبکہ شیورز نامی ہیلی کاپٹر میں سوار میجر علی اور کو پائلٹ کیپٹن عمیر خوش قسمتی سے قطعی محفوظ رہے ہیلی کاپٹر نے گوجرانوالہ کینٹ سے معمول کی پرواز بھری تھی  اور پائلٹ افسران کے پاس اسے سنبھالنے کی کوئی تدبیر کارگر نہ ہوئی تواسے فصل گندم کے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی تاہم اطلاع پا کر سول اور فوجی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں سے ہیلی کاپٹر اور دونوں فضائی افسران کو کینٹ منتقل کر دیا گیا۔