تلہ گنگ: کنویں میں اینٹوں کے نیچے دب جانیوالے چار نوجوانوں میں ایک کو 27 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

تلہ گنگ (آن لائن ) تلہ گنگ شہر کے ایک دلخراش اور افسوسناک سانحہ میں ایک ہی خاندان کے چار نوجوان میں سے ایک نوجوان محمد شفیق  کو 27 گھنٹے کی دن رات کوششوں کے بعد 60فٹ گہرے کنویں سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ باقی تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس موقع پر انتظامیہ اور عوام کی کثیر تعداد موقع پر موجود تھی اور ہر آنکھ غم سے اشکبار تھی۔