کوونٹری : ” نادرا “ ٹیم نے دن رات کام کرکے پاکستانیوں کو کارڈ جاری کر دیئے : کمیونٹی کا خراج تحسین

کوونٹری : ” نادرا “ ٹیم نے دن رات کام کرکے پاکستانیوں کو کارڈ جاری کر دیئے : کمیونٹی کا خراج تحسین

کوونٹری ( نامہ نگار) ”نادرا“کی ٹیم نے دن رات کام کرکے عوام کو کارڈز جاری کرکے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے ہر شخص مطمئن اور خوش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمیونٹی مسلم ریسورس سنٹر میں عوام کو کارڈ جاری کرنے کے موقع پر کیا ۔ سابق میئر چوہدری شفیق نے کہا خواہش ہے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کریں ۔ کونسلر صبیحہ حسین نے کہا کہ چند افراد کا ٹولہ نادرا سرجری کو سبوتاژ کرنے کے لیے کوشاں رہا ۔ جو غیر صحت مندانہ اقدام ہے ۔ انہوں نے نادرا منیجر محمود ریاض اور اظہر محمود کی خدمات کو تعریف کی ۔ حاجی ریاض ‘ محمدشریف نے نادرا ٹیم اور ہائی کمیشن کی کارکردگی کو سراہا ۔ نادرا اگر اسی طرح تعاون کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں کہ عوام کی شکایات جلد ختم ہو جائیں گی ۔ نادرا کے منیجر محمد ریاض وقت ضائع کیے بغیر سب کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ۔