چین میں ایپل سمارٹ واچ کی نقل 10گنا سستی فروخت

چین میں ایپل سمارٹ واچ کی نقل 10گنا سستی فروخت

بیجنگ(بی بی سی ) چین کی مشہور آن لائن شاپنگ ویب سائٹ پر امریکی کمپنی ایپل کی سمارٹ گھڑیوں سے مشابہت رکھنی والی گھڑیاں دس گنا سستی فروخت کی جا رہی ہیں۔ علی بابا تابو ویب سائٹ پر ان سمارٹ گھڑیوں کو AW08 اور آئی واچ کہا جا رہا ہے۔ایپل کی سمارٹ گھڑیوں کی چین میں قیمت 2588 یوان ہے جبکہ یہ گھڑیاں آن لائن سائٹ پر 250 یوان میں بک رہی ہیں۔ تاہم ان گھڑیوں کے بارے میں مزید معلومات پڑھنے سے معلوم چلتا ہے کہ یہ گھڑیاں ایپل کے آپریٹنگ سسٹم پر نہیں بلکہ گوگل کے اینڈروئڈ سسٹم پر چلتی ہیں۔ ایپل کی سمارٹ گھڑیوں کی چین میں قیمت 2588 یوان ہے جبکہ یہ گھڑیاں آن لائن سائٹ پر 250 یوان میں بک رہی ہیں۔ ان گھڑیوں کے پچھلے حصے میں دل کی دھڑکن مانیٹر کرنے کا آلا نہیں ہے۔ علی بابا تابو ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ سے نقلی اشتہارات ہٹا دیے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایپل نے اپنی سمارٹ واچ متعارف کروائی تھیں جن کی قیمتیں 349 ڈالر سے لے کر 17 ہزار ڈالر تک ہوں گی۔ اس قیمت کا انحصار گھڑی میں استعمال ہونے والی دھات اور اس کے پٹے پر ہو گا۔
ایپل/سمارٹ واچ