مالاکنڈ: مکان کی چھت گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق

مالاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں مکان کی چھت گرگئی جس سے تین بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق تین بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوگئے جن کو درگئی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔