سرگودھا: دیرینہ رنجش پر مخالفین نے لڑکے پر پالتو کتے چھوڑ دئیے‘مقدمہ درج

سرگودھا (نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر مخالفین نے لڑکے پر اپنے پالتو کتے چھوڑ دیئے‘ بتایا گیا ہے کہ سرگودھا کے نواحی گائوں 57 شمالی میں محمد فاروق کی ظفر علی ‘ طاہر علی اور ارشد علی سے دیرینہ رنجش تھی جس پر ظفر علی وغیرہ نے زوہیب فاروق پر گھر جاتے ہوئے اپنے پالتو کتے چھوڑ دیئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔