خیبر پی کے سے ایک ہزار 66 افراد لاپتہ ہیں، پولیس کی تصدیق

پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے سے ایک ہزار 66 افراد لاپتہ ہیں۔ محکمہ پولیس نے تصدیق کی کے لاپتہ افراد کا ڈیٹا جاری کردیا۔ ریکارڈ کے مطابق 415 افراد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں۔ لاپتہ افراد مختلف زیر تفتیش مقدمات یا شک کی بنیاد پر حراست میں ہیں۔ 651 میں 52 اشتہاری ملزمان ہیں، 651 افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لاپتہ افراد کا تعلق صوبے کے 23 اضلاع سے ہے۔