بیلجیئم: بس ڈرائیور نے سیاحوں کو 1200 کلومیٹر اضافی سفر کے بعد منزل پر پہنچایا

بیلجیئم: بس ڈرائیور نے سیاحوں کو 1200 کلومیٹر اضافی سفر کے بعد منزل پر پہنچایا

لندن(بی بی سی) بیلجیئم میں سیاحوں کو بس ڈرائیور نے منزل مقصود تک پہنچانے میں 1200 کلومیٹر کا اضافی چکر لگایا۔ ان سیاحوں کی اصل منزل فرانسیسی شہر لا پلانیا تھی لیکن بس میں سمت معلوم کرنے کے نظام جی پی ایس کی خرابی کی وجہ سے ڈرائیور انہیں فرانس اور سپین کے سرحدی علاقے کے قریب لے گیا۔ یہ سیاح ایک دن کے تعطل سے بالآخر ان پہاڑیوں پر پہنچ گئے۔ مسافر بس کے ڈرائیور نے سٹوڈیو برسل نامی ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ ’لا پلانیا نامی تفریحی مقام تک پہنچنے کے تین راستے ہیں، لیکن میں نے غلط راستے کا انتخاب کر لیا۔