الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے حامد حمید کو نااہل قرار دیدیا

الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے حامد حمید کو نااہل قرار دیدیا

فیصل آباد/ سرگودھا (نمائندہ خصوصی ) الیکشن ٹربیونل نے این اے 66 سرگودھا کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حامد حمید کو نااہل قرار دیدیا، اور دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج وامک جاوید کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ ممتاز نے حامد حمید کیخلاف درخواست دائر کررکھی تھی کہ این اے 66 کے ایم این اے چودھری حامد حمید نے اپنے اثاثے ظاہر نہ کئے ہیں جس پر گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل کے جج نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کالعدم قرار دے دیا اور این اے 66 سرگودھا میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔
حامد حمید نااہل