کوہلو میں فورسز کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے کئی کیمپ تباہ

کوہلو (نوائے وقت رپورٹ) کوہلو میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جس میں ایف سی اور پاک فضائیہ کے 9 ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ فضائی آپریشن میں کاہان، مائی دربار، نساؤ اور سیاہ کوہ میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس سے کالعدم تنظیموں کے کئی کیمپس تباہ ہو گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔