عارفوالہ : تحریک پاکستان کے کارکن‘قائداعظم کے دیرینہ ساتھی محمد دین کا انتقال‘سپردخاک

عارفوالا(نامہ نگار )تحریک پاکستان کے کارکن قائد اعظمؒ کے دیرینہ ساتھی محمد دین 85سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ممتاز سماجی کارکن حافظ خادم حسین بھروانہ کے چچا تھے ۔ مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد ہزاروںسوگوارں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔