بجلی سے پرواز کرنے والا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز تیار

بجلی سے پرواز کرنے والا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز تیار

پیرس (صباح نیوز) بجلی سے اڑنے والا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز تیار کر لیا گیا ہے جسے دنیا کا خاموش ترین ہوائی جہاز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ پیرس کے مشہور ایئرشو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جانے والے ای فین نامی طیارے 2.0 میں 2 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 136 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گھنٹہ تک پرواز کر سکتا ہے۔