12 پولیس افسر و اہلکار معطل

کاہنہ (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے دو ایس ایچ او اور  ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت سمیت بارہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران قمر پڈھانہ ایڈیشنل ایس ایچ او غضنفر علی ،اے ایس آئی نواز ،اے ایس آئی امجد علی اور سات کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا ڈی آئی جی آپریشن نے ایس ایچ او کاہنہ کے خلاف ایک انکوئری میں گناہ گارثابت ہونے پر ایس ایچ اوکاہنہ انسپکٹر شاہد علی گجر کو بھی معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ سب انسپکٹر دوست محمد نے قائم مقام ایس ایچ او کا چارج سنبھال لیا۔